ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخیام روڈ پر منشیات فروش کی اندھا دھند فائرنگ، خوف و ہراس پھیل گیا

الخیام روڈ پر منشیات فروش کی اندھا دھند فائرنگ، خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) الخیام روڈ شیزان فیکٹری کے قریب ملک نوید نامی شخص کی اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اہل علاقہ کہتے ہیں کہ پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے الخیام روڈ پر ملک نوید نامی شخص نے محمد بلال اور محمد متین نامی شہریوں کے گھروں کے باہر فائرنگ کی جس سے مکانوں کے دروازوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نوید منشیات فروشی کا دھندہ کرتا ہے اور آئے روز فائرنگ اس کا معمول ہے، پولیس کو متعدد بار آگاہ کیا مگر ملزم کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ واقعہ کی اطلاع تھانہ شیراکوٹ کو دی ہے مگر پولیس روایتی کارروائی کر کے چلی گئی۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔