دھند نے موٹر ویز بند کروا دیں

Fog, Motorway closed, M-2 Motorway, Lahore Multan Motorway, City42, Fog spell, Smog
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں دھند کا سپیل مزید گمبھیر ہو گیا۔ آج بھی موٹر ویز دھند کی وجہ سے بند کر دی گئیں۔ 

موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم2 ٹھوکر س نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بوجہ دھند بند کر دی گئی ہے۔
لاہور ملتان موٹروے ایم تھری بھی فیض پور سے رجانہ تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ ملتان میں موٹروے ایم فور اور ایم فائیو کو بھی ٹریفک کے لئے بند  کر دیا گیا.

فیصل آباد موٹروے پر دھند کا راج 

موٹروے ایم فور دھند کے باعث فیصل آباد سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی. موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ دھند  کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی.

ملتان میں دھند

ملتان  سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شہر کے گردونواح میں دھند کا راج برقرار  ہے تاہم شہر میں دھند کے  باوجود حد نگاہ بہتر ہے ۔  

لاہور پر دھند کی یلغار

کل اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں شدید دھند نے اس موسم سرما کے دوران دھند کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ آج رات بھی گہری دھند ماحول پر چھائی ہوئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  رات کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

نصف  شب کے وقت شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز پر حد نگاہ انتہائی کم ہے ۔ 

موٹر ویز کے ترجمان نے کہا ہے کہ حدِ نگاہ بہتر ہوتے ہی موٹرویز کھول دی جائیں گی ۔  کسی بھی معلومات کے لیے 130 پر کال کرکے معلومات لے سکتے ہیں