شدید دھند کے باعث موٹرویز کو 16گھنٹوں بعد کھول دیا گیا

شدید دھند کے باعث موٹرویز کو 16گھنٹوں بعد کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : شدید دھند کے باعث موٹرویز16 گھنٹے سے بند رہیں،موٹروے پولیس کی جانب سے حد نگاہ بہتر ہونے پر دپہر 12 بجے موٹرویز ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے پنڈی بھٹیاں، موٹروےایم 3 فیض پور سے رجانہ اور موٹروےایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند رہی جس کو 16 گھنٹے بعد حد نگاہ میں بہتری اور دھند کی شدت میں کمی کے بعد موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے اورروڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں جبکہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔