انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کیلئے الگ ہیں، انجلینا جولی

 انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کیلئے الگ ہیں، انجلینا جولی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نےکہا ہےکہ انسانی حقوق کےپیمانےہرایک کیلئےالگ ہیں۔
ایک انٹرویومیں انجلیناجولی کاکہناتھاکہ انسانی حقوق کبھی کچھ لوگوں کے لیے ہوسکتے ہیں تو کچھ لوگوں کیلئے کبھی نہیں ہوسکتے،کچھ لوگوں کے جرم کے لیے احتساب ہے تو کچھ کے لیے بالکل نہیں، یہ دنیا کا بدصورت چہرہ ہے۔
 اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کے لیے الگ ہیں، حقیقت یہ ہےکہ دنیا کاروباری مفاد پرکام کرتی ہے۔
انجلینا جولی کاکہناتھاکہ میں دنیا کے کسی ملک کو نہیں جانتی جو ان چیزوں سے پاک ہو ۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ نوآبادیاتی نظام کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن حقیقت یہ ہےکہ ترقی پذیر ممالک کو کنٹرول کرنا اور ان کا استحصال ابھی بھی جاری ہے۔
ہالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔غزہ کی کل آبادی20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 خیال رہےکہ اس سے قبل انجلینا جولی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی بھی شدید مذمت کر چکی ہیں۔