اسلام آباد میں گرفتار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام مظاہرین رہا کر دیئے گئے

Baloch Yakjehti Committee, Islamabad Press Club, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیشرفت کے نتیجہ میں گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا گیا۔

 اسلام آباد پولیس کے مطابق  جوڈیشل ریمانڈ پر گرفتار تمام افراد عدالتی احکامات کے بعد جیل سے رہا کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کےترجمان نے بتایا کہ قانونی تقاضے لو مدِ نظر رکھ کر گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہوئیں جس کے بعد اسلام آباد میں گرفتار کیے گئے مظاہرین کو رہا کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ گرفتار افراد کے عزیز و اقارب معلومات اور مدد کیلئے رابطہ کریں گے تو ان کو قانونی معاونت دی جا ئے گی۔

 پولیس کی تحویل اور جیل سے رہا ہونے والے افراد کی تعداد 290 ہے، مظاہرین نے حکومت کی وزرا کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومتی کمیٹی اور گورنر بلوچستان نے بھی ان افراد کی رہائی کی ہدایت کی تھی۔