ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں 319 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، کئی روایتی حریف آمنے سامنے

Electuin2024, Rawalpindi District, Nomination Papers, City42, Shahid Khaqan Abbasi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی:  راولپنڈی کینٹ اور سٹی کے 8 صوبائی حلقوں سے 319 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروا ئے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کا صاحبزادہ شامل نہیں ہیں۔ 

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری وقت گزرنے تک  راولپنڈی میں پی پی 10 سے 44 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میں چوہدری نثار، راجہ قمر الاسلام، کرنل اجمل صابر، راجہ معین سلطان اور چوہدری کامران علی خان شامل ہیں۔

 پی پی 11 سے 43 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میں چوہدری سرفرازافضل، فیصل قیوم ملک، واثق قیوم عباسی، حامد نواز راجہ، ناصر راجہ اور بہروز راجہ شامل ہیں جبکہ پی پی 14 کے امیداروں میں عمر تنویر بٹ، ملک افتخار اور ملک محبوب الہیٰ شامل ہیں۔

 راولپنڈی میں پی پی 15 میں 44 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جبکہ پی پی 16 میں 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔پی پی 17 سے 47 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میں قابل ذکر فیاض الحسن چوہان، راجہ راشد حفیظ، شیخ ارسلان حفیظ، حاجی پرویز خان اور رضا احمد شاہ شامل ہیں جبکہ پی پی 18 میں 64 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے۔