ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دستی بم حملے میں چار افراد زخمی  

hand garnade,attack,Quetta,City42
کیپشن: hand grenade,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

 کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر واقع پولیس اسٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے دھماکا کیا ہے۔کوئٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب دھماکے کی جگہ ایک اور دستی بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  سبزل روڈ پر 2 دستی بم پھینکے گئے تھے، جن میں سے ایک پھٹ گیا، جبکہ دوسرا ناکارہ بنا دیا گیا۔

 دھماکے میں زخمی افراد کی شناخت 25 سالہ قیوم، ولد محمد رحیم، 28 سالہ زبیر احمد ،ولد شیر محمد، 17 سالہ کاٸنات ،دختر زاہد اور 13 سالہ بی بی حوا ،دختر محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔