فیفا نے قطر فٹبال ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا

فیفا نے قطر فٹبال ورلڈ کپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میں اسکور کیے گئے بہترین گول کا اعلان کردیا۔

فیفا کی جانب سے ’’گول آف دی ٹورنامنٹ‘‘ کیلئے ووٹنگ میں 10 گول شامل تھے، مگر شائقین کو سب سے زیادہ برازیل کے ریچارلیسن کا بائی سائیکل کک پر کیا گیا گول پسند آیا۔

 فیفا نے برازیل کے فارورڈ ریچالسین کے بائی سائیکل کک کے ذریعے کیے گئے گول کو بہترین قرار دے دیا۔برازیل نے قطر فٹبال ورلڈ کپ مہم کا آغاز سربیا کے خلاف میچ سے کیا اور کھیل 73ویں منٹ میں ونیش جونیئر کے پاس پر ریچارلیسن نے بائی سائیکل کک مار کر گیند کو جال میں پہنچایا۔دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو یہ گول بھا گیا، ہاٹ فیورٹ برازیل ورلڈ کپ تو نہ جیت سکی لیکن اس گول کا سحر ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی شائقین پر طاری رہا۔

10 بہترین گول کے درمیان ووٹنگ میں ریچارلیسن کا بائی سائیکل گول سب سے زیادہ مقبول رہا۔ فیفا نے یہ سلسلہ 2006 ورلڈ کپ سے شروع کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer