قائداعظمؒ کے یوم ولادت پر نمائش کا انعقاد؛ پوزیشن ہولڈزمیں انعامات تقسیم

Exhibition held on the occasion of the birth of Father of the Nation
کیپشن: exhibition
سورس: whats app
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)الحمرا میں بابائے قوم کی پیدائش کے موقع پر نمائش کا انعقاد،پوٹریٹ پینٹنگ کا مقابلہ جیتے والوں میں انعامات تقسیم،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے الحمرا افسران کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔

لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم ولادت کے موقع پر نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے کیا۔نمائش میں عظیم آرٹسٹ سعید اختر،ذوالفقار علی زلفی،محمود بٹ،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے نوجوان مصوروں کا کام آویزاں کیا گیا۔

تقریب میں مقابلہ مصوری میں پہلی پوزیشن فریحہ واثے،وزیر محمد خان نے دوسری،اسوہ نصر اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹسٹوں میں نقد انعامات و سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ احسن اقدار کوفروغ دے کر پاکستان کو عظیم مملکت بنا رہے ہیں،قائداعظم کے ویژن کے مطابق ادب وثقافت کے شعبے میں ترقی کے سفر پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آج پھر ہمیں اتحاد,تنظیم اور یقین محکم کی ضرورت ہے,حکومت اپنے قائد کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے.

نمائش میں بائی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی خوبصورت اور نایاب تصاویر رکھی گئی ہیں۔نمائش میں عظیم آرٹسٹ سعید اختر،ذوالفقار علی زلفی،محمود بٹ،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے نوجوان مصوروں کا کام آویزاں کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer