ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے موسیقی سے محبت کی مثال قائم کر دی۔ کراچی میں ٹریفک جام ہونے کے باعث عاطف اسلم موٹرسائیکل پر کنسرٹ کیلئے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جب گلوکار عاطف اسلم کنسرٹ کیلئے نکلے تو کراچی کا ٹریفک جام ان کے صبر کیلئے امتحان بن گیا۔جس کے بعد انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ سے موٹر سائیکل پر سوار ہو ئے اور کراچی شہر کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا انجوائے کرتے ہوئے کنسرٹ کے مقام پر پہنچ گئے۔
عاطف اسلم سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد گزشتہ شب انہیں سننے کیلئے کنسرٹ کے مقام پر پہنچی جس کے باعث ٹریفک شدید جام ہوگیا تھا اور عاطف اسلم کو موٹر سائیکل پر کنسرٹ کے احاطے میں داخل ہونا پڑا۔عاطف اسلم کی موٹرسائکل پر انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
Atif Aslam enters the concert venue on bike last night due to traffic!!#AtifAslam #Pakistan pic.twitter.com/7R8gpFrtYw
— Humza Awan (@hmzspeaks) December 25, 2021
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے تو ان کے شائقین کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ بائیک پر عاطف اسلم سوار ہیں تاہم جب انہیں معلوم ہوا ہے موٹرسائیکل پر اور کوئی نہیں عاطف اسلم ہیں وہ ان کے پیچھے بھاگے تاہم تب تک وہ گیٹ سے اندر جاچکے تھے۔