ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'ٹائٹینک' سٹار کیٹ ونسلیٹ ڈی کیپریو سے مل کر جذباتی ہوگئیں

'ٹائٹینک' سٹار کیٹ ونسلیٹ ڈی کیپریو سے مل کر جذباتی ہوگئیں
کیپشن: Kate Winslet
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میگا ہٹ ہالی ووڈ فلم 'ٹائٹینک' کی ہیروئین کیٹ ونسلیٹ فلم کے ہیرو لیونارڈو  ڈی کیپریو  سے تین سال بعد ملنے پر جذباتی ہوگئیں۔ 

ایک انٹرویو میں 40 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے بتایا کہ حال ہی میں جب ان کی ملاقات ڈی کیپریو سے ہوئی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو جھلک پڑے۔ دونوں ادکار کورونا کی وجہ کافی عرصہ مل نہیں پائے۔ 

کیٹ ونسلیٹ کہنا تھا کہ وہ ڈی کیپریو کو پچھلے 20 سال سے جانتی ہیں اور ان کی بڑی اچھی دوستی ہے۔ وہ بہت مضبوط اداکار  ہیں۔

کیٹ ونسلیٹ کی ڈی کیپریو سے پہلی ملاقات 1997 میں آسکر انعام یافتہ فلم  'ٹائٹینک' کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ 

کیٹ کا کہنا تھا وہ اس وقت 21 سال کی تھیں اور ڈی کیپریو 22 سال کے۔ "کورونا وباء کے دوران دوسرے بہت سے دوستوں کی طرح ہم دونوں نے بھی ایک دوسرے کو بہت یاد کیا۔ وہ میرے بہت قریبی دوست ہیں۔"  انہوں نے کہا کہ دونوں کے لیے صورتحال زیادہ خوشگوار نہ تھی۔