سٹی 42 : موٹروے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک شدیددھندکی وجہ سے بندکردی گئی جبکہ ملتان موٹروے پرحد نگاہ 70 میٹر تک ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،گاڑی سوارغیر ضروری سفر سے گریز کریں ، سیدعمران احد نے کہاہے کہ روڈ یوزرز تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔
ترجمان کاکہناہے کہ موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ترجمان موٹروے کامزید کہناہے کہ شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں کے درمیان بھی موٹروے پر دھند چھا گئی ، موٹروے پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ مسلسل کم ہو رہی ہے ، موٹروے کے دھند سے متاثرہ حصے کو بند کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے آج صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی، محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں بھی دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ آج دن بھر موسم سرد اور خشک رہا، صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان تھا۔
اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 86 فیصد اور شام کے وقت 63 فیصد ریکارڈ کیے جانے کا امکان رہا، دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آج شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 310 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔