ایل ڈی اے کا بانی پاکستان کو بینڈ باجوں سے خراج عقیدت

ایل ڈی اے کا بانی پاکستان کو بینڈ باجوں سے خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے کا بانی پاکستان کو بینڈ باجوں سے خراج عقیدت ۔ ایل ڈی اے کے زیراہتمام قائداعظم کے یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام ہوا، تقریب میں کیک کاٹا گیا جبکہ پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بکھیریں۔

ایل ڈی اے کے زیراہتمام قائداعظم کی ولادت پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، ممبر گورننگ باڈی عامر ریاض قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی، مہمان خصوصی چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے پرچم کشائی کی جبکہ پنجاب پولیس بینڈ نے ملی نغموں کی دھنیں بجا کر پرفارمنس پیش کی۔


وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کہا کہ محسن پاکستان قائداعظم کے یوم ولادت پر ہمیں عہد کرنا چائیے کہ ہم متحد رہیں گے۔مہمانوں کی جانب سے قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔


قائداعظم کے یوم ولادت پر ایل ڈی اے کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کرکے اس بات کا عہد کیا گیا کہ ملکی وقار کی خاطر ہر ادارہ اور ہر شہری ہمہ وقت تیار ہے۔

یاد رہے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمان عظیم قائد کی بدولت آج آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں، لاہور میوزیم میں بابائے قوم کی سالگرہ پر نایاب تصاویر کی نمائش لگ گئی۔بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں لاہور سمیت ملک بھر میں میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا  جارہا ہے۔

خیال رہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ شخص برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی تبدیل کر دے گا۔ اپنی انتھک جدوجہد بہترین قیادت اصولوں پر ڈٹے رہنے والی شخصیت نے وہ کارنامہ سرانجام کر دکھایا جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے یادگار رہے گا۔ ایک وکیل کی حیثیت سے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی جناح نے انڈین نیشنل کانگریس اور پھر مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer