کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کیلئے اچھی خبر

کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ماہرین کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کو اس مرض کے خلاف تحفظ مل جاتا ہے، جسم میں پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز آئندہ 6 ماہ یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک لوگوں کو اس بیماری کا دوبارہ شکار ہونے سے بچاتی ہیں۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں کی جانے والی 2 نئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس سے بننے والی اینٹی باڈیز آئندہ 6 ماہ یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک لوگوں کو اس بیماری کا دوبارہ شکار ہونے سے بچاتی ہیں۔

یو ایس نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کے محققین نے دریافت کیا کہ بیماری کے نتیجے میں جسم میں بننے والی اینٹی باڈیز سے لوگوں کے لئے خطرہ کم ہوتا ہے اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس طرح کا تحفظ ایک موثر ویکسین سے بھی مل سکے گا۔

ڈائریکٹر یو ایس نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ ڈاکٹر نیڈ شارپ لیس کا کہنا ہے کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ایک بار اس بیماری کے شکار ہونے کے بعد ری انفیکشن کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

ان دونوں تحقیقی رپورٹس میں دو اقسام کے ٹیسٹوں کو استعمال کیا گیا تھا، ایک میں خون میں اینٹی باڈیز کو ٹیسٹ کیا گیا جو بیماری کے کی ماہ بعد جسم میں موجود ہوتی ہیں۔ 

دوسرے ٹیسٹ میں پی سی آر یا دیگر کے ذریعے نمونے حاصل کر کے جسم میں وائرس کی موجودگی کو جاننے کی کوشش کی گئی۔