سنٹرل سلیکشن بورڈ کاسی سی پی او لاہور کےمستقبل بارے اہم فیصلہ

سنٹرل سلیکشن بورڈ کاسی سی پی او لاہور کےمستقبل بارے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) سی سی پی او لاہور سمیت متعدد پولیس افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ، سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس چار جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران کو ترقی دینے بارے غور کیا جائے گا، اجلاس میں سی سی پی او لاہور شیخ محمد عمر کو بھی ترقی دینے پر غور کیا جائے گا جبکہ غلام محمود ڈوگر، احمد اسحاق جہانگیر، منصور الحق رانا، عمران یعقوب، جہانزیب نذیر، امین بخاری، عبدالغفار قیصرانی، رائے اعجاز احمد، صادق علی ڈوگر، شعیب جانباز اور ذیشان اصغر کو ترقی دینے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ  حکومت پنجاب نے چار پولیس افسران کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی ۔ ترقی پانے والے افسران میں زوہیب نصراللہ رانجھا ، کامران حامد ، بشری جمیل اور عمارہ شیرازی شامل ہیں جن کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سےچاروں افسران کی ترقی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ ترقی پانے کے بعد بھی مذکورہ پولیس افسران پنجاب میں ہی فرائض سرانجام د ے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد ہارون جوئیہ اور شوکت علی کو بھی ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ایس پی رانا طاہر رحمان، عارف شہباز وزیر،سمیع اللہ،عثمان باجوہ اور طارق عزیزکو ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دی۔راناشجاعت علی، ذوالفقار احمد،محمودالحسن گیلانی،شاہدمحمودشیخ کو بھی ایس ایس پی کے عہدےپرترقی دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سعادت علی یاسین، خالدمصطفیٰ کورائی، ثاقب ابراہیم ،ظفراقبال ملک،قمررضاجسکانی،محمداشفاق، غلام مرتضیٰ تبسم،فضل حامد اور انعام ریاض کو بھی گریڈ19میں ترقی دے کر ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer