ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق

موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)لاہور میں موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے نزدیک اچانک دھند آجانے کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرا گئیں،افسوسناک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے نزدیک اچانک دھند آجانے کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرا گئیں،افسوسناک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہوئے، ڈی آئی جی موٹروے پولیس سلطان چود ھری  اور ایس ایس پی سید حشمت کمال نے موقع پر پہنچ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
موٹروے پولیس نے ریسکیو کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، موٹروے پولیس نے شدید ترین دھند میں بھی ریسکیو آپریشن کو مکمل کیا،ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناتھا کہبروقت امدادی کارروائیاں سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔

دوسری جانب سردی کی لہر میں ایک بار پھر شدت آنے کی وجہ سے دھند اور سموگ نے شہر میں ڈیرا ڈال لیا،ٹرینوں کے شیڈول، فلائیٹ آپریشن میں تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے مسافر رل گئے،لاہور ایئر پورٹ پر شدید دھندکی وجہ سے فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا، دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 منسوخ،لاہور آنے اور جانے والی پروازیں ری شیڈول کردیں گئیں،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن بحال کیا جائے گا۔

 اے ٹی سی حکام نے وارننگ جاری کردی۔تمام ائیرلائینز کے پائلٹس کو آگاہ کردیا گیا۔رات 12 بجے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 کو صبح 10 بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،رات 12بجے قطر سے آنے والی پرواز کیو آر 620 کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے لاہور آئے گی۔کیو آر 621 دوپہر پونے دو بجے قطر روانہ ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer