ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کا لاہور چڑیا گھر میں رش

کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کا لاہور چڑیا گھر میں رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کا لاہور چڑیا گھر میں رش، بچے بڑے سب جانوروں کو دیکھ کر محضوظ ہوتے رہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے چڑیا گھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

کرسمس اور قائد ڈے کی چھٹی سے لطف اندوز ہونے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا گھر کا رخ کیا، کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کا چرچز کیساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر رش رہا، بچے بڑوں سب نے خوشی کے اس تہوار کے موقع پر چڑیا گھر کا رخ کیا، کسی نے شیر دیکھا تو کوئی ہرن اور چمینزی کو کھانا کھلاکر خوش ہوا۔

چڑیا گھر میں بچوں نے اونٹ کی سواری کی، اونٹ کی سواری کرنیوالے بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بچے جانوروں کو دیکھ کر خوش ہو تے ہیں جبکہ سیر وتفریح کے بعد کھابوں کی دعوتیں سجیں گی۔ مسلم برادری کی جانب سے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

چڑیا گھر میں رش کی وجہ سے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، داخلی و خارجی راستوں کیساتھ ساتھ چڑیا گھر کے اندر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer