( ریحان گل ) کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے اچھی خبر، تاریخی اہمیت کے حامل سینٹ انتھونی اور کیتھیڈرل چرچ کی مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 9 کروڑ روپے لگائے جائیں گے۔
محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے سینٹ انتھونی اور کیتھڈرل چرچ کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر انہیں اصل حالت میں بحال کرنے اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے استعمال میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی سے مدد مانگی گئی تھی۔
والڈ سٹی اتھارٹی نے دونوں گرجا گھروں کا جائزہ لینے کے بعد ساڑھے نو کروڑ لاگت کا پی سی ون تیار ہے جو محکمہ اقلیتی امور کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی پی سی ون کے تحت دونوں گرجا گھروں کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔