مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے

مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی تقریبات کا آغاز، شہر بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ محافل، مردو خواتین اور بچے بڑی تعداد میں مذہبی رسومات کی ادائیگی اور عبادات میں مصروف، ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منانے کا اہتمام  کیا جارہا ہے، کیتھڈر ل چرچ، سینٹ میری چرچ، سیکرٹ ہارٹ چرچ، نولکھا چرچ، مقدسہ مریم چرچ میں دعائیہ تقریبات ہو رہی ہیں، کیتھڈرل چرچ میں بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے دعائیہ تقریب سے خطاب کیا، پادری شاہد معراج ڈین آف لاہور نے بھی دعائیں پڑھیں اور دعائیہ تقریب میں مسیحی برادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

کرسمس پر شہر بھر کے چرچز برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں، نہایت خوبصورت انداز میں تیار کیے گئے کرسمس ٹری بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں، بچے اور خواتین اپنے مذہبی تہوار کو منانے کیلئے پرجوش ہیں۔ فلیٹیزہوٹل میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشن فلیٹیز ارشاد بی انجم نے دیگر سٹاف کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، کرسمس کے موقع پر ہوٹل کی لابی کوسانتا کلوز اور کرسمس ٹری سے سجایا گیا، کرسمس ٹری اور کرسمس کیکس کی ورائٹی مہمانوں کی توجہ کا مرکز رہی۔

کرسمس کے حوالے سے سندس فاؤنڈیشن میں بھی تقریب  کا انعقاد  کیا گیا، صدرسندس فاؤنڈیشن یاسین خان، فادر امتیاز نشان نے خصوصی شرکت کی، مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا، ڈی فارمیسی میں ٹاپ کرنیوالی طالبہ انعم کو اعزازی گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

 اور لیسکوکی جانب سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں استقبالیہ  رکھا گیا، چیف کمپنی مجاہد پرویز چٹھہ نے کرسمس کیک کاٹا اور ملازمین میں عیدی تقسیم کی، تقریب میں مسیحی ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اُدھرپاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب  ہوئی، نائب صدر ریلوے سپورٹس ہمدان نذیر، ذیشان زیدی، شیخ انور سمیت مسیحی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer