طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت  نے  پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک اُردو زبان میں تعلیم دینے  اور  پانچویں اورآٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری سطح تک انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا، کابینہ نے سرکاری سکولوں میں طلبا کیلئے اُردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی اسسمنٹ پالیسی فریم ورک 2019ء اور دی پنجاب ایجوکیشن پروفیشنلز سٹینڈرز کونسل بل2018 ء منظور کر لیا گیا

Sughra Afzal

Content Writer