ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شدید سردی کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں شدید سردی کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)باغوں کے شہر لاہور میں شدید سردی برقرار، محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس موسم سرما کی شدت نے پانچ سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور میں دھند نے اپنے ڈیرے ڈال لیے،موسم سرد، شمالی اور بالائی علاقہ جات میں پڑنے والی برف باری سے پنجاب بھی ٹھٹھر کر رہ گیا، کڑاکے کی سردی سے لاہوریوں کی قلفی جم گئی ہے۔

کل رات کےاوقات میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ آج لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔  

گزشتہ کئی روز سےصبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی اور ہوا میں نمی بڑھنے کی وجہ سے دھند کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کا اختتام اور جنوری کا آغاز بھیگے موسم سے ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer