ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک دفعہ پھر ملتوی

پہلی پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک دفعہ پھر ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی)فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب پہلی پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار ہو گئی، لیگ اب جنوری کی بجائے مارچ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستا ن ہاکی فیڈریشن نے مالی مسائل کے باعث پہلی پاکستان ہاکی سپر لیگ دوماہ کے لئے ملتوی کردی ہے۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے میچز آئندہ ماہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس سلسلے میں پی ایچ ایف حکام نے 12غیرملکی کھلاڑیوں کوپاکستان آنے کے لئے رضا مند بھی کرلیا تھا تاہم فیڈریشن کو فنڈز عدم فراہمی کے سبب لیگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن اب پاکستان ہاکی سپر لیگ 15سے 25مارچ تک کروانے کی خواہش مند ہے۔