(اکمل سومرو) ہیری پوٹر کے چاہنے والوں کے لیے یے جی سی یونیورسٹی کے طلبا نیا شاہکار لے آئے۔ طلبا نے دی لاسٹ فلاور کے نام سے فلم بنا ڈالی۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبا نے ہیری پوٹر کے چاہنے والوں کیلئے پر اسرار کرداروں پر مبنی شاندار فلم کا ٹریلر جاری کر دیا۔ اس فلم کو جی سی یونیورسٹی کی پر شکوہ عمارت میں ہی شوٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار طالبعلم عمر ڈار نے نبھایا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں پر اسرار منظر کشی کے ذریعے یونیورسٹی کے ٹاور کو بار بار دکھایا گیا ہے۔ طلبا کی اداکاری سے انکی پیشہ وارانہ صلاحیتیں جھلک رہی ہیں۔ جس میں یونیورسٹی کے ڈرامیٹک کلب کا کردار نمایاں ہے۔
ہیری پوٹر فلم کے ڈائریکٹر ولید اکرم ہیں جبکہ جاذب اکرم، مریم حسن نقوی، طلحہ، دعا چوہدری اور عروبہ عثمانی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ یہ فلم آئندہ سال اپریل میں ریلیز ہوگی۔