(شہزاد خان) نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈی سی لاہور بن گئے۔ آفتاب اسلم گل نے نان اور خمیری روٹی کی قیمتوں میں ازخود دو روپے اضافے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل نے ازخود اعلان کرتے ہوئے نان اور خمیری روٹی کی قیمت دو روپے بڑھاکر بارہ روپے کردی۔ آفتاب اسلم گل کا کہنا ہے کہ اخراجات بڑھنے کے باعث قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم نان فروشوں اور شہریوں نے قیمتوں میں ازخود اضافے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔
شہریوں نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے بائی ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔