(قذافی بٹ) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے مسیحی برادری کو کرسمس اور تمام پاکستانیوں کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان قائد و اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ ہاشم جوان بخت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی برابر حقوق حاصل ہیں۔ آ ج کے دن ہم سب کو نوجوان نسل کو یکجہتی اور ہم آ ہنگی کا سبق دینا ہے۔ قائد اعظم کے پاکستان کو عدم برداشت اور جارحیت کی نہیں بلکہ انسان دوستی اور امن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ نے امن کو جنگ سے افضل قرار دیا۔ ہمیں بھی ان کے شعائر اپنانے کی ضرورت ہے۔