(سٹی42) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کی مقررہ تقریب کو منسوخ کر دیا گیا، تقریب میں دولاکھ اساتذہ نے وطن اور اپنے شعبہ سے وفاداری کا حلف لینا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کی مقررہ تقریب منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق بابائے قوم کے یوم ولادت پر دولاکھ اساتذہ کو لاہور میں جمع کیا جانا تھا۔ تقریب میں اساتذہ نے وطن اور اپنے شعبہ سے وفاداری کا حلف لینا تھا۔ تقریب پنجاب یونیورسٹی کے گراونڈ یا ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کی جانا تھی۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تقریب کو منسوخ کردیاگیاہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم نے خصوصی شرکت کرنا تھی۔