’’اوبر ‘‘اور ’’کریم‘‘نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود ریکارڈ جمع نہ کرایا

’’اوبر ‘‘اور ’’کریم‘‘نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود ریکارڈ جمع نہ کرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی " اوبر اور کریم"کمپنی نے ریکارڈ فراہم نہ کیا۔ پی آر اے نے اوبر اور کریم سےگزشتہ دو سالوں کے دوران ڈرائیورز کو کی گئی ادائیگیوں اور بنک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات طلب کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی معروف کمپنی اوبر اور کریم کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے سال دوہزار پندرہ، سولہ اور دوہزار سترہ کے دوران ڈرائیورز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کوبیس روز قبل نوٹسز جاری کر کے دس دن میں ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اوبر کمپنی نے نامکمل ریکارڈ فراہم کیا ہے جبکہ کریم کمپنی نے تاحال ریکارڈ فراہم ہی نہیں کیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اوبر اورکریم کے آڈٹ اکاؤنٹس کی تفصیلات، رجسٹرڈ ڈرائیورزاورگاڑیوں کا مکمل ریکارڈ مانگا تھا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اوبر اور کریم کو جرمانہ عائد کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ پی آراے حکام کے مطابق دونوں کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ وہ ٹیکسی سروس کے دائرہ کار میں نہیں آتیں جبکہ یورپی عدالت نے بھی اب انہیں ٹیکسی سروس قرار دے دیا ہے۔