ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
کیپشن: کرسمس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (سٹی42)  ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں  کرسمس کی تقاریب جاری ہیں، مسیحی برادری مذہبی عقیدت و  احترام سے کرسمس منا رہی ہے  ہر طرف خوشیاں اور جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سمیت دنیا بھر میں  کرسمس عقیدت و  احترام سے  منایا جارہا ہے گرجا گھروں میں خصوصی سروسز کا اہتمام، بچے بڑے سبھی خوش ہیں ہر طرف خوشی کا سماء ہے۔گھروں کی سجاوٹ کرسمس سے جڑی ایک قدیم روایت ہے جس میں موم بتیاں، پھول، تصاویر، کرسمس ٹریز، سانتا کلاز ، کارڈز، ٹافیوں کے ڈبے اور دیگر آرائشی اشیاء درکار ہوتی ہیں ، تمام تیاریاں یکم دسمبر سے ہی شروع ہوجاتی ہیں اوریہ سلسلہ پچیس دسمبرتک جاری رہتاہے۔

سینٹ انتھونی چرچ ایمپریس روڈ ،ہولی ٹرنٹی چرچ نیلا گنبد،سینٹ اینڈراس پیرسبیٹیرین چرچ انار کلی،سینٹ اینتھونی چرچ گلبرگ، سینونتھ ڈے ایڈوانچرز چرچ ٹھوکر سمیت شہر کے تمام گرجاگھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، بچوں کی جانب سے یسوع مسیح کی آمد کے موضوع پر ڈرامہ پیش کیا گیا۔

کرسمس کے موقع پر تمام گرجاگھروں میں  کرسمس کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کیلئےخصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

فیصل آباد میں بھی کرسمس کی مناسبت سرگرمیاں جاری ہیں، مسیحی براداری کرسمس میں خوشیوں مگن ہے، گرجا گھروں کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔