ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمت میں اضافہ پر شہر شہر احتجاج

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:    بجلی کی قیمت میں تاریخی اضافہ عوام کے لئے ناقابل برداشت ثابت ہوا، جمعہ کے روز کئی شہروں میں بجلی کے بلوں مین بے تحاشا اضافہ اور بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ بعض جگہوں پر عوام نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

گوجرانوالہ بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکسوں پراحتجاج 

گوجرانوالہ میں بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز اور اووربلنگ پر شہریوں نے گوجرانوالہ الیکٹرک کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔ شہریوں نے مین جی ٹی روڈ پر ہرطرح کی ٹریفک بلاک کردی۔ شہریوں نے بجلی کے بلوں مین اضافہ، ناروا ٹیکسوں کی بھرمار اور اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور گیپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاج کرے والے شہرییوں کا کہنا تھا کہ وہ بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی دوائیاں خریدنا بند کر کے بجلی کے بل بھرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت مین بے تحاشا اضافہ کے بعد وہ گھروں کی اشیاء بیچ کر بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔مہنگائی سے پہلے ہی جینا محال ہے رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے۔

 مظاہرین ن مطالبہ کیا کہ حکومت فوری ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

مردان میں بجلی کی قیمت اور ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

مردان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھر کم ٹیکسز کے خلاف گلی باغ کے مکینوں نے احتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین نے واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کی۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے لیے رزق کا بندوست کرے یا بجلی کے بل ادا کریں۔  10 ہزار اجرت لینے والے غریب شہری بجلی کا 40 ہزار روپےبل کہاں سے ادا کریں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کا معاشی قتل بند کرے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ساہیوال میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج

ساہیوال میں عوام نے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا۔ ساہیوال میں بجلی بلوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ ساہیوال کے عوام نے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا۔ بجلی مہنگی  ھونے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے ، درجنوں بل جلا دئے گئے۔ ساہیوال کے لوگوں کا کہنا تھا کہ بچوں کا پیٹ پالیں یا بجلی کا بل ادا کریں۔

ہری پور  کی مساجد میں بجلی کے بل نہ بھرنے کے اعلانات

ہری پور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ہری پور کےعوام سراپا احتجاج بن گئے۔ ہری پور  کے  میڈیا آفس میں گرینڈ جرگہ ہوا اور بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔  وکلا نے بجلی کے ظالمانہ بلز کے خلاف  رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

  بجلی کے بل نہ بھرنے کے لیے  ہری پور شہر کی مختلف مساجد میں اعلانات کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سوات میں احتجاج

بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

سوات: مظاہرین نے بجلی بلوں کو ہاتھ میں پکڑ کر واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔  مظاہرے میں مختلف پارٹیوں کے ورکز نے شرکت کی۔

مظاہرین نےاحتجاج کے دوران خطاب ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کو نا منظور کرتے ہیں۔  مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس ختم کرے ورنہ بجلی بلز جلا دئے جائنگے ،ایک طرف بے روزگاری دوسری جانب طویل لوڈ شیڈنگ، عوام کے ساتھ سرار ن انصافی ہے۔  سوات میں کسی بھی چیز پر ٹیکس لاگو نہیں ہے۔پھر بھی ٹکس وصول کیا جارہا ہے۔ بجلی بلوں میں مزید ٹیکس نہیں دینگے ۔

دھونکل میں مساجد سے اعلانات

وزیرآباد کے علاقہ دھونکل میں عوام نے   بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔ 

وزیرآباد کے علاقہ دھونکل میں عوام نے   بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم چلاتے ہوئے   بجلی کے بل نہ جمع کروانے کے اعلانات مساجد میں کروائے۔ 

بلوں سے پریشان اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی ہے تنخواہیں کم اور بل زیادہ آ رہے ہیں۔ ارباب اختیار غریب عوام پر رحم کریں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیں۔ 

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چند روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، کسی بھی قسم کی محکمانہ کاروائی کا سب مل کر سامنا کریں گے۔