ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
کیپشن: Anwar-ul-Haq Kakar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں مئیر کراچی نے وزیراعظم کو کراچی کے انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ 

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کراچی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کراچی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کی بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ بطور نگران وزیراعظم میرا پہلا سرکاری دورہ کراچی کا تھا اور اس دورے میں کراچی کی صنعتی اور تاجر برادری سے ملاقات اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرنا میری اولین ترجیح تھی۔