سٹی 42: ڈالر 301 روپے پر پہنچے پر سونا بھی مہنگا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1919 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور پاکستان میں ایک تولہ سونا 2900 روپے مہنگاہو ا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے پر آگئی ۔ دس گرام سونا 2486 روپے مہنگا،قیمت 2 لاکھ 1 ہزار 903 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2850 روپے ہوگئی.
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہو ا تھا ۔