ویب ڈیسک: اسمارٹ موبائل بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی ’ سام سنگ‘ آئے روز نئے فولڈ ایبل فونز متعارف کرا رہی ہے، تاہم حال ہی میں کمپنی کی جانب سے سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 5 متعارف کرایا گیا ہے۔
اس سے قبل کمپنی نے گلیکسی زی کے تھرڈ جنریشن اور اپ گریڈ ٹیکنالوجی کے حامل 2 فولڈ ایبل فونز متعارف کرائے تھے، جن میں گلیکسی زی فور اور گلیکسی زی فور فلپ شامل تھے۔تاہم اب سام سنگ نے اپنا نیا فولڈ ایبل فون متعارف کرایا ہے۔ سام سنگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے فون کی موبائل مووی تھیٹر جیسی بڑی اسکرین میں گیمنگ ڈیوائس کے علاوہ کئی منفرد فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 5 کا یہ فون طاقتور ترین ہے، جس کی مین اسکرین 7.6 انچ کی ہے جو ٹیبلیٹ کی طرح کھولنے پر بڑھ کر 7.6 انچ ہوجائے گی۔
154.9 ملی میٹر لمبا، 67.1 ملی میٹر چوڑا ہے، ٹیبلٹ کے کھولنے پر یہ 129.9 ملی میٹر چوڑا اور 6.1 ملی میٹر موٹا ہے۔یہ فولڈ ایبل فون آئسی بلیو، فینٹم بلیک اور کریم کلر میں دستیاب ہے۔تاہم اس فون کے ساتھ پین دستیاب نہیں ہوگا، صارفین کو گلیکسی زی فولڈ 5 خریدنے کے بعد اس کا پین الگ سے خریدنا ہوگا۔
اس فولڈ ایبل فون کو سخت ایلومینیم فریم کے ساتھ مضبوط کیا گیا ہے جبکہ طاقتور شیل آرمر ایلومینیم فون کو کسی بھی نقصان سے بچاتا ہے۔کیمرے کی اگر بات کی جائے تو موبائل کے فرنٹ اور بیک سمیت 6 کیمرے لگائے گئے ہیں، زی فولڈ 5 کے فرنٹ اسکرین میں 10 میگا پکسل فرنٹ کیمرا ہے، مین اسکرین کے اندر چھپا کیمرہ 4 میگا پکسل کا ہے۔موبائل فون کے بیک میں 50 میگا پکسل وائیڈ کیمرا، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے سے لیس ہے۔
فون کی اسکرین میں جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ فون کو یہاں وہاں کرنے سے اسکرین کو مڑنے نہیں دیتے۔اس کے علاوہ 253 گرام کا زی فولڈ 5 اپنے پچھلے ماڈل زی فولڈ 4 کے مقابلے 10 گرام ہلکا ہے جبکہ یہ زی فولڈ 4 سے زیادہ پتلا بھی ہے۔گلیکسی زی 5 کو 12 جی بی ریم کے علاوہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔کیا گلیکسی زی فولڈ 5 کی بیٹری گلیکسی زی فولڈ 4 سے بہتر ہے؟ گلیکسی زی فولڈ 4 کے گلیکسی زی فولڈ 5 کی بیٹری زیادہ دیر تک چلتی ہے۔
اگرچہ گلیکسی زی فولڈ 5 میں گلیکسی زی فولڈ 4 جیسی ہی 4400 ایم اے ایچ کی عام بیٹری ہے، لیکن زی فولڈ 5 میں جدید پروسیسر کی بدولت اس کی بیٹری زیادہ دیر تک چلنے کے قابل بناتی ہے، لہٰذا ایک بار فون کو مکمل چارج کرنے کے بعد آپ 73 گھنٹے تک گانے سن سکتے ہیں یا 21 گھنٹے تک کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ گلیکسی زی فولڈ 5 میں نئی، پائیدار ڈوئل ریل Flex Hinge کی خصوصیات ہیں، اس کے علاوہ زی فولڈ 5 اپنے آپ کو پانی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔اس فون کی قیمت 5 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔