سکول ہاسٹل میں کھانا کھانے سے 30 بچوں کی حالت غیر، ہسپتال داخل

 سکول ہاسٹل میں کھانا کھانے سے 30 بچوں کی حالت غیر، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ا یک سکول میں فوڈ پوائزنگ کی شکایت پر  30 طالبعلم ہسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یرالی آشرم سکول کے ہاسٹل میں رہائش پزیر طالب علموں نے کھانا کھایا جس کے بعد انہوں نے الٹی، پیٹ درد اور بخار کی شکایت کی، ضلعی محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے سکول کے ہاسٹل میں مقیم 325 طلبہ کا معائنہ کیا جن میں سے 30 کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے طالبعلم بیمار ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام طالبعلموں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

 انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے ٹیسٹ کیلئے ہاسٹل سے کھانے اور پانی کے نمونے بھی حاصل کر لیے ہیں۔