قیصرکھو کھر:محکمہ خزانہ کے داتا دربار کی توسیع کے کیے مزید زمین خریدنے کے کیے فنڈز جاری کر دئیےہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق داتا دربار کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ خزانہ نے داتا دربار کی توسیع کے لئے جگہ خریدنے کے لئے 369 ملین روپے جاری کئے ہیں، محکمہ اوقاف اس گرانٹ سے داتا دربار کے لئے مزید زمین خریدے گا،اس نئی خریدی گئی زمین کو داتا دربار کے مزار میں شامل کیا جائے گا۔
اس کے علا وہ حضرت موسی پاک شہید کے دربار کی بحالی کے لئے 35 ملیں روپے جاری کیے گئےہیں ،جبکہ پی کے آیل آئی میں سرکاری ملازمین کے مفت علاج کے لئے پچاس ملیں روپے جاری کیے ہیں ۔
پی کے ایل آئی میں پنجاب حکومت کے ملازمین کا مفت علاج ہوگا۔