ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے گھر، پلازے بنانے والوں کیلئے بُری خبر، نئی پابندی عائد

نئے گھر، پلازے بنانے والوں کیلئے بُری خبر، نئی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی سمیت سندھ بھر میں گھروں، عمارتوں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں کی منظوری پر تاحکم ثانی پابندی لگادی گئی۔

سندھ کے نگران وزیر برائے بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر سندھ بھر میں تمام قسم کی عمارتوں، گھروں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی لگا دی گئی۔ جس کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، محکمہ ماسٹر پلان اور تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز پر ہو گا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کے بلڈنگ پلان، لے آؤٹ پلان، پلاٹس کے انضمام پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس کے لیے نقشوں کی منظوری روک دی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، محکمہ ماسٹر پلان اور ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکمنامے پر عمل کریں۔