معروف کار کمپنی نے گاڑیاں سستی کردیں

Car price dressed in Pakistan
کیپشن: Car price dressed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر بڑھنے پر کاروباری طبقے کے معاملات میں بہتری نظر آنے لگی ہے، گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بھی اچھی خبر آئی، پاکستان میں معروف کار ساز کمپنی نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتیں کم کردی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے پر مختلف کار کمپنوں نے گاڑیوں کی قیمتیں کم کردی ہیں، ہیونڈائی اور کِیا کے علاوہ تمام کمپنیز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی جس کے بعد اب پروٹون پاکستان نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، کمپنی نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، قیمتوں میں کمی ہونے پر  پرانی بکنگز والوں کو قیمتوں کی مد میں فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

پروٹون پاکستان نے اپنی گاڑی ایکس 70 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 1 لاکھ 10 ہزار کی کمی کی، جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7190000 روپے ہو چکی ہے۔ اس مد میں پرانی بکنگز والے صارفین کو 69 لاکھ 90 ہزار اداکرنا ہوں گے جبکہ 71 لاکھ پرانی قیمت تھی۔

پروٹون ایکس 70 اے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں بھی 1 لاکھ 10 ہزار کی کمی کی گئی، کار کی نئی قیمت  6740000 روپے ہو چکی ہے، پرانی بکنگز والے صارفین کو 6540000 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ گاڑی پرانی قیمت 6650000 روپے تھی۔

پروٹون ساگا کی بات کی جائے تو اس کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی  جبکہ پرانی بکنگ رکھنے والوں کے لئےقیمت میں 1 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

گاڑی کی قیمت 30 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے،ساگا AT سٹینڈرڈ کی قیمت بھی 1 لاکھ کم ہوئی جس پر اس کی نئی قیمت 29 لاکھ 99 ہزار،ساگا MT کی نئی قیمت 27 لاکھ 24 ہزار ہوچکی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیگر کار سازوں نے قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ کیا جب کہ پروٹون کاروں کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer