ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا یا نہیں؟ عدالتی فیصلہ آگیا

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ  درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے  ہیں، کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند  کردی گئی ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

عمران خان کی گاڑی کوجوڈیشل کمپلیکس کےاحاطےمیں داخل ہونےکی اجازت نہیں ملی جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پیدل چل کر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں بابراعوان  نے دلائل دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کی راہداری ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں 25 اگست  تک متعلقہ عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔