(ویب ڈیسک) ساہیوال کے علاقے نور شاہ میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے بھابھی پر بدترین تشدد کیا، درندہ صفت شخص اپنی بھابی کو گلی میں گھسیٹتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے اپنی بھابھی پر تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا لیکن تھانہ نورشاہ پولیس نے مظلوم خاتون کی کوئی شنوائی نہیں کی۔
ایس ایچ او تھانہ نورشاہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا گھریلو معاملہ پر جھگڑا ہوا تھا جس پر دیور نے بھابھی کو سرعام گلی میں تشدد کیا۔ دونوں پارٹیوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہو گئی ہیں جس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہو چکا ہے، بھابھی پر سرعام تشدد کرنے والے دیور کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کر سکی ۔