ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک خبر؛ لاہور میں 12 افراد جان کی باری ہارگئے

افسوسناک خبر؛ لاہور میں 12 افراد جان کی باری ہارگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)کورونا کیسز میں کمی نہ آسکی، موذی وائرس سےمزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے،شہر میں مثبت کیسز کی شرح 9.9 فیصد ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 748نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگاہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس سے مزید12افراد موت کے منہ میں چلے گئے، کورونا کے مزید 748 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،شہر میں کورونا کی مثبت شرح 9.9ریکارڈ کی گئی ۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا ہےکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں, بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں ،سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں،18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازم لگوائیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو متاثر کیا ہے ،دنیا بھر کے ماہرین مہلک وائرس  کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

  جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر پلمونولوجی اینڈ فوکل پرسن  کورونا  ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق بھارتی ڈیلٹا وائرس انتہائی خطرناک ہے،شہر میں زیادہ انڈین ڈیلٹا وائرس پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے کورونا بے قابو ہورہا ہے۔

 سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر پلمونولوجی اینڈ فوکل پرسن کورونا جنرل ہسپتال ڈاکٹر عرفان ملک نے کہا کہ انڈین وائرس دیگر ویرینٹ کے مقابلے میں ایک شخص سے دوسرے شخص کو 8 گناہ تیزی سے لگتا ہے۔

جنرل ہسپتال میں ویکسین کے بعد جو لوگ داخل ہوئے ان میں زیادہ تعداد چائنیز ویکسین لگوانے والوں کی ہےلیکن اس کے باوجود تمام ویکسین اس مہک وائرس کے خلاف کارآمد ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer