علی رامے:لاہور میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانے اور شہریوں کی سفری سہولیات کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اصولی منظوری، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے حکومت سے 49 بسوں کی خریداری کے لیے 37 کروڑ روپے کے فنڈ دینے کی بھی استدعا کردی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے اور اس کے لیے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پنجاب حکومت سے 37 کروڑ روپے بھی مانگ لیے ہیں۔ حکام کے مطابق 37 کروڑ روپے مالیت سے 49 ڈبل ڈیکر بسیں خریدی جائیں گی اور ڈبل ڈیکر بسوں سے شہر میں ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کو سفارشات پیش کیں تھی جس پر وزیر اعلی پنجاب نے اصولی منظوری دیتے ہوئے ڈبل ڈیکر بسوں پر مزید اقدامات کی ہدایات دیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کے اجرا کی درخواست کردی گئی ہے جس کے بعد شہر میں باقاعدہ ورکنگ بھی ہوگی کہ کن روٹس پر یہ سروس شروع کی جائے۔