ویب ڈیسک : انٹربینک میں ڈالر 166 روپے سے تجاوز کرگیا, فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.20 روپے کا ہوگیا۔ چار ماہ کے دوران ڈالر 13.57 روپے مہنگا ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.20 روپے کا ہوگیا۔ چار ماہ کے دوران ڈالر 13.57 روپے مہنگا ہوگیا ہے. جس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں پاکستان کے پڑوس افغانستان کی صورتحال اہم ہے جبکہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی مقامی کرنسی کے لیے ایک اور منفی رجحان کا سبب بنی ہے اورعوام میں عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔ رواں سال جون میں برآمدات کا بل 6 ارب رہا جس سے واضح ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔ پاکستان کے غیرملکی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان میں ٹائرز، انجن آئلز، فلٹرز، بریک پارٹس اور بیٹریز مہنگی ہوگئیں، 15ہزار روپے والے ٹائرز کی قیمت 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ ٹائرز کی قیمتوں میں 60 فیصد جبکہ انجن آئلز کی قیمتوں میں50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ 3لیٹر کا 3 ہزار میں فروخت ہونیوالا انجن آئل 5 ہزار میں فروخت
ہو رہا ہے۔ اسی طرح مختلف فلٹرز کی قیمتوں میں57 فیصد جبکہ بریک پارٹس اور بیٹریز کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔ صدر منٹگمری روڈ مارکیٹ کا کہنا ہے آٹو پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی اونچی اڑان ہے۔
غذائی اجناس بلخصوص دالوں اورچینی مہنگی ہونے کے باعث غریب عوام کی پہنچ سے دورہونے لگیں۔ ہول سیل کی سطح پردالوں کی قیمت میں 5روپے سے 25روپے تک کااضافہ ہوگیا، ماش کی دال 24روپے مہنگی ہوکر225روپے کی ہوگئی، دال مونگ 10روپے مہنگی ہوکر150روپے ،دال ماسور25روپے مہنگی ہوکر170پرپہنچ گئی، چنے کی دال 10روپے اضافےکےبعد 145کی ہوگئی، کابلی چنا20روپے اضافے سے 195کاہوگیا کالاچنا5روپے اضافے سے 120کاہوگیا ۔
چیئرمین گروسری ہول سیلرایسوسی ایشن عبدالرؤف کا مزید کہنا تھاکہ مہنگائی کی اہم وجہ 152روپے والاڈالر166روپے سے بھی تجاوزکرچکاہے،ڈالرکی قدرمیں اضافے سے درآمدہونے والی 80فیصددالوں پراثرپڑاہے، دالوں کی قیمت میں 25فیصدتک ہوش رباء اضافہ ہوچکاہے،عالمی مارکیٹ میں ڈالرکی وجہ سے دالیں مہنگی ہورہی ہیں، چیئرمین گروسری ہول سیلرایسوسی ایشن عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈالرمہنگاہونے کی وجہ سے دالیں مہنگی ہورہی ہیں،مہنگائی میں کمی لانے کیلئے ضروری ہےڈالرکی قدرمیں استحکام لایاجائے،ڈالرکااثرتیل گھی سمیت تمام درآمدی اشیاء آتا ہے۔