بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،اسپیکرپنجاب اسمبلی

 بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،اسپیکرپنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہیں،بلدیاتی نظام کو منظم بنانے کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کی جائے۔

 تفصیلات  کے مطابق  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ مہرین ملک آدم  نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ،چودھری  پرویزالہی کاکہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہے،بلدیاتی نظام کو مزید منظم بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے، حقوق کے تحفظ کیلئے جب بھی موقع ملا اپنا کردار ادا کیا،بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی نمائندے اپنا رول بخوبی ادا کر سکتے ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کا نظام ایسا ہونا چاہیے جس سے عام آدمی غریب آدمی کو فائدہ ہو جبکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے در بدر نہ بھٹکناپڑے۔ انہوں  نےکہاکہ بلدیاتی ادارے خود مختار ہونگے تو جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی۔ مہرین آدم ملک کاکہناتھاکہ چودھری پرویز الٰہی کا دور بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سنہری دور تھا، چودھری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے خود مختار ہوں گے تو جرائم کی شرح میں کمی ہو گی۔