ویب ڈیسک: سعودی عرب نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے چینی ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے یہ اعلان کیا ہے کہ کسائنو فارم اور سائنو ویک کی 2 خوراکیں لگوانے والے سعودی عرب آ سکتے ہیں لیکن ان کے لیئے بوسٹر ڈوز لازمی ہوگی۔ اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے چینی ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والوں کو ویزے نہیں دیئے جا رہے تھے۔
یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نےسعودی حکومت سے چینی کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کو ویزے دینے کی اپیل کی تھی۔