ویب ڈیسک : وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شیخوپورہ کے "رکھ جھوک جنگل" میں پودا لگا کر پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شیخوپورہ کے "رکھ جھوک جنگل" میں پودا لگا کر پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچےجہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے رکھ جھوک روانہ ہوئے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کیا، یہ جنگل ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے 24سو کنال اراضی پر لگایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گورنر چودھری محمدسرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سےملاقاتیں ، تعلیمی انقلاب کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم گورنرہاؤس میں گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ گریٹر اقبال پارک کے بارے میں رپورٹ دینے کے علاوہ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دیں گے۔ جبکہ گورنر پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دیں گے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر کھیل تیمور خان بھٹی، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت بھی وزیر اعظم سے ملاقا ت کریں گے۔