ای ٹینڈرنگ۔سیکرٹری بلدیات کالوکل گورنمنٹ میں انقلابی اقدام

ای ٹینڈرنگ۔سیکرٹری بلدیات کالوکل گورنمنٹ میں انقلابی اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا لوکل گورنمنٹ میں انقلابی اقدام , ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لیے ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کروا دیا۔
  تفصیلات کے  مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل   کی زیر صدارت اجلاس میں ای ٹینڈرنگ پراسیس  کا جائزہ لیا گیا،سیکرٹری بلدیات نےلوکل گورنمنٹ کےترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئےای ٹینڈرنگ کانظام متعارف  کرادیا گیا ، سیکرٹری بلدیات  نورالامین مینگل  کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی بارای ٹینڈرنگ کانظام نافذ کیاجارہاہے، اس نظام  کو لاگو کرنےکیلئے5کروڑ کےبڈز روک  دیئے  جس  میں   کچھ مسائل درپیش تھے جو حل کر  دیئے  گئےسیکرٹری بلدیات  نورالامین مینگل   کا مزید کہنا تھا کہ  ای ٹینڈرنگ سےشفافیت ،میرٹ کوتقویت ملے گی۔

 دوسری جا نب سیکرٹری بلدیات  نورالامین مینگل  کی جانب سے  تمام بلدیاتی اداروں کو کھیلوں کا بجٹ مختص کرنےکی ہدایت کی  گئی ہے، محکمہ بلدیات کی تمام بلدیاتی اداروں کوتحصیل ،یو سی سطح پرکھیلوں کےمقابلےکرانےکی ہدایت ، کھیلوں کے  مقابلے ضلع ،ڈویژن اورصوبہ کی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔