ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف ٹرینوں کو چک لالہ ریلوے سٹیشن رکنے کی اجازت

 مختلف ٹرینوں کو چک لالہ ریلوے سٹیشن رکنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ریلوے ریلوے ہیڈکوارٹر نے مختلف ٹرینوں کو چک لالہ ریلوے سٹیشن رکنے کی اجازت دے دی، لاہور سے  اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور جانے اور واپس آنے والی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ 


ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر مختلف ٹرینوں کو چک لالہ ریلوے اسٹیشن پر رُکنے کی اجازت دی ہے۔ چک لالہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے والی ٹرینوں میں مارگلہ۔کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن  ، راولپنڈی۔لاہور کے درمیان چلنے والی سبک رفتار ، مارگلہ ۔لاہور کے درمیان چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس، کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس ، سر سید ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس،حویلیاں سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس شامل ہیں۔ اس فیصلے پر فوری عمل ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer