( بسام سلطان ) شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال گنگا رام ہسپتال کے ملازمین کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، صوبائی وزیر نے بڑے بڑے دعوے تو کردیئے مگر گنگا رام ہسپتال کے ملازمین محفوظ رہائشگاہ کو ترس گئے۔
گنگا رام ہسپتال کے کوارٹر غیرمحفوظ قرار دیئے تین دہائیاں گزر گئیں مگر رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم نہ کی جاسکی۔ دوسروں کی زندگیاں بچانے والے گنگا رام ہسپتال کے ملازمین اپنی اور بچوں کی قیمتی جانیں محفوظ کرنے سے قاصر ہیں۔
گنگا رام ہسپتال کوارٹرز کے مکینوں کا کہنا تھا کہ بارش میں چھتیں ٹپکنا معمول ہے، صوبائی وزیر کی جانب سے بارہاں مرتبہ وعدہ کیا گیا مگر وفا نہ ہو سکا۔ گنگارام ہسپتال میں ترقیاتی منصوبے تو جاری مگر ملازمین کی محفوظ رہائشگاہ کا منصوبہ اب تک کھٹائی میں ہے۔
گھر کی چھت انسان کو ہرموسم سے محفوظ رکھنے لئے بنائی جاتی ہے مگر گنگارام رام ہسپتال کے غیرمحفوظ کوارٹرز کی چھتیں گزشتہ تین دہائیوں سے مکینوں کے لئے موت کا پیغام دے رہی ہیں۔