پولیس نے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا

پولیس نے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کروانے کی بجائے پولیس خود شہریوں کو لوٹنے لگی، شادباغ میں تمباکو شاپ سے تھانیدار طاہر پچاس ہزار روپے لیکر رفوچکر ہوگیا۔

شادباغ پولیس کے تھانیدار طاہر نے اہلکاروں کے ہمراہ پومی بٹ کے تمباکو شاپ پر چھاپہ مارا، دوران کارروائی تھانیدار طاہر نے ٹوبیکو شاپ کے کیش کاونٹر سے پچاس ہزار کی رقم نکال کر جیب میں ڈالی اور دکاندار سمیت شیشہ فلیور قبضہ میں لے لئے۔ پولیس نے دکاندار کو حراست میں رکھنے کے بعد صبح چھوڑ دیا، تھانیدار نے نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی رقم واپس نہ کی۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران کارروائی تھانیدار کیش کاؤنٹر سے پیسے نکال کر جیب میں ڈالتا رہا۔ پولیس نے لیٹ نائٹ دکان کھولنے پر چھاپہ مارا۔ واقعہ کی خبر نشر ہونے پر ایس پی سٹی تصور اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی مصری شاہ غلام دستگیر کو 24 گھنٹوں میں معاملہ کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اختیارات سے تجاوز اور بے ایمانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔