ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہونگے؟

 پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب ہونگے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز ایک ہی وینیو پر کرانے کا فیصلہ کرلیا، سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل کے باقی میچز کروائے جائیں گے۔


پاک زمبابوے سیریز کے لئے لاہور اور راولپنڈی کے وینیوز زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق بائیو سیکور ماحول کے باعث ایک ہی وینیوپر میچز کھیلے جائیں گے۔پاک زمبابوے سیریز لاہور میں ہونے امکانات زیادہ ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ‏ پی ایس ایل کے باقی میچز بھی لاہور میں کرانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کے میچز لاہور میں ہونے کے باعث زمبابوے سیریز بھی لاہور میں ہونے کی توقع ہے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے سیریز کے لئے اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آنا ہے۔ ‏پاک زمبابوے سیریزمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیدول ہے پاکستان اور زمبابوے کے بورڈز سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

قبل ازیں زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے اضافی میچز کی درخواست کردی، ذرائع کے مطابق کرکٹ زمبابوے نے شیڈول میچز کے علاوہ پریکٹس کے لئے اضافی میچزکھیلنے کی درخواست کی ہے، پی سی بی کا زمباوے کرکٹ کی درخواست پر غور جاری ہے۔

واضح رہے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے ، زمبابوے ٹیم پاکستان آکر دو ہفتے کا قرنطینہ کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer