ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خوشخبری، افسران و ملازمین کو ڈبل تنخواہ ملے گی

بڑی خوشخبری، افسران و ملازمین کو ڈبل تنخواہ ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے بڑا اعلان، ملازمین و افسران کو ڈبل تنخواہ ملے گی۔

پنجاب حکومت نے نئے بننے والے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین اورافسران کوڈبل تنخواہ ملے گی، پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافی پیکج کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے، کابینہ کمیٹی برائے فنانس کل تنخواہوں میں اضافی پیکج کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 50 دن بعد بزنس رولز کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت نے 13 اگست کو کابینہ کے ہونیوالے اجلاس کے منٹس آف میٹنگ کی منظوری بھی دیدی، ساؤتھ سیکرٹریٹ میں محکمہ خزانہ، بلدیات، قانون، پی اینڈ ڈی اور آبپاشی کے محکمے بنانے کی منظوری بھی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ پنجاب میں ہائیر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، سپیشل اور لٹریسی کا ایک ہی محکمہ ہوگا، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، جنگلات اور فشریز کے محکمے بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کا الگ سے محکمہ داخلہ اور بااختیار سیکرٹری ہوگا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بورڈ آف ریونیو اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے محکمے بھی ہوں گے۔

  جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو چیف سیکرٹری پنجاب کی طرح مکمل اختیار حاصل ہوں گے، صوبائی وزراء ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے محکموں کے وزیر رہیں گے، پنجاب پولیس بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی طرز پر ادارہ اور دفاتر قائم کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer